تاریخ میں آج کا دن 27

27/10/19

1295383
تاریخ میں آج کا دن 27

27 اکتوبر 1492 کرسٹوفر کولمبس نے پہلی دفعہ کیوبا کی سر زمین پر قدم  رکھتےہوئے  ہسپانوی پرچم لہرایا ۔

27 اکتوبر 1806 ناپولیئن بونا پارٹ کی زیرکمان  فرانسیسی فوج  نے برلن پر قبضہ کرلیا ۔

27 اکتوبر 1922 اطالوی  آمر  بینیتو  موسولینی کی زیر قیادت  فاشسٹ  ملیشیا  قوت  نے نیپلس سے روم تک پیدل  سفر کرتےہوئے مخلوط حکومت   کا تختہ الٹتےہوئے  اقتدار حاصل کرلیا ۔

27 اکتوبر  1958 پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا  کو مسلح افواج کے سربراہ  جنرل ایوب  خان   نے  بغاوت کرتےہوئے عہدے سے ہٹا دیا ۔

27 اکتوبر 1978 نوبل امن انعام  مصری صدر انور سادات اور اسرائیلی  وزیراعظم  مناہام بیگین کو دیا گیا ۔

27 اکتوبر1982 عوامی جمہوریہ چین   کی آبادی  1 ارب تک پہنچ گئی ۔

27 اکتوبر 1991 ترکمانستان نے سوویت یونین سے علیحدگی کا اعلان  کر دیا جس کے بعد  سپر مراد ترکمان باشی ملک کے پہلے صدر بنے ۔

27 اکتوبر 1992   ترک فوج کے پی کےکے کے خلاف آپریشن میں 100 دہشتگرد مارے گئے۔

27 اکتوبر 1999 آرمینیا کے وزیراعظم وازگن سارکیسیان  اور   8 اعلی عہدےدار پارلیمان پر مسلح حملے کے دوران مارے گئے۔

27 اکتوبر 2017 ہانگ کانگ میں  تیار کردہ صوفیا نامی ایک روبوٹ کو  شہریت دے دی  گئی جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔

 

  


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں