تاریخ میں آج کا دن 26

26.10.19

1295245
تاریخ میں آج کا دن 26

26 اکتوبر 1461 ترابزون   کی  رومی سلطنت  نے سلطان محمد خان    کی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

26 اکتوبر 1991  ترک  مسلح افواج   نے  عراقی سرحد کے قریب  دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے خلاف   آپریشن شروع کیا  جس میں 20 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا۔ اس آپریشن میں پی کےکے کے سینکڑوں دہشتگرد مارے گئے۔

26اکتوبر 1994 اسرائیل اور اردن کے درمیان  46 سالہ جنگ ختم ہوئی  اور امن معاہدہ طےکیا گیا ۔

26 اکتوبر 2002 ماسکو تھیٹر   میں 3 روز سے اسیر بنائے گئے  افراد کی رہائی کے لیے  روس کی خصوصی ٹیم نے آپریشن کیا  جس میں  50 چیچن  عسکریت پسندوں  سمیت  800 اسیروں میں سے 118 ہلاک ہو گئے۔ روسی ٹیم کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال اور انسانوں کی ہلاکتوں پر ر   روس کو مغربی دنیا کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 


ٹیگز: #دن , #تاریخ

متعللقہ خبریں