تاریخ میں آج کا دن 22

22.10.19

1293488
تاریخ میں آج کا دن 22

22اکتوبر 1962۔"کیوبا میزائل بحران " شروع ہوا۔ امریکی صدر جان ایف کینیڈی  نے  کیوبا میں   سویت میزائل  کی موجودگی   کی وجہ سے   صدر فیدرل کاسترو  کی زیر نگرانی  انتظامیہ   پر پابندی لگانے  کا باضابطہ اعلان   کردیا     جس پر دنیا  کو پہلی بار ایٹمی جنگ کے خطرے کا سامنا کرنا پڑا۔

22 اکتوبر  1964۔   فرانس کے مشہور مصنف اور مفکر جین پال سارتر کو ادب کا نوبل ایوارڈ  دینے کا اعلان کیا گیا   لیکن   سارتر نے ایوارڈ لینے سے انکار  کردیا ۔  

22اکتوبر 1967۔  اپولو 7 خلائی جہاز 163 بار دنیا کے گرد چکر  لگانے کے بعد   بحر اوقیانوس میں کامیابی سے اترگیا ۔

22اکتوبر 1975۔ ترکی کے ویانا میں مقیم سفیر  دانش  طونہ گِل    کو  آرمینیائی دہشت گردوں کی طرف سے  شہید کردیا گیا۔

22 اکتوبر 1983۔ فیڈرل جرمنی اور فرانس میں بیک وقت اینٹی جوہری ہتھیاروں کے خلاف  مظاہروں میں ایک ملین   پانچ لاکھ  افراد نے  شرکت کی ۔ مظاہرین نے  جوہری ہتھیاروں  اور     نیوکلئیر  پلانٹس پر پابندی لگانے  کا مطالبہ  کیا ۔


ٹیگز: #دن , #تاریخ

متعللقہ خبریں