تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1283209
تاریخ میں آج کا دن

***7 اکتوبر1337: برطانیہ کے شاہ ایڈورڈ سوئم کے فرانس کے تخت پر اپنے حق کا دعوی کرنے سے سوسالہ جنگ شروع ہوئی جو 116 سال تک جاری رہی۔

 

***7 اکتوبر1737: بحیرہ ہند میں زلزلے کے نتیجے میں اٹھنے والی 15 میٹر بلند طوفانی لہریں بّر صغیر میں  3 لاکھ افراد  کو نگل گئیں۔

 

***7 اکتوبر1849: شاعر اور نثر نگار ایڈگر ایلن پو امریکہ میں 40 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

 

***7 اکتوبر1926: اٹلی میں میسولینی کی زیر قیادت فاشسٹ پارٹی نے سرکاری پارٹی ہونے کا اعلان کیا اور ہر طرح کی مخالفت  کو ممنوع قرار دے دیا۔

 

***7 اکتوبر1950: چین نے تبت پر قبضے کا آغاز کیا۔

 

***7 اکتوبر1963: فلورا طوفان نے ہیٹی اور جمہوریہ ڈومینک  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور طوفان کے نتیجے میں 7 ہزار 190 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

***7 اکتوبر1975: فلسطینی عسکریت پسندوں نے 'آچیلے لارو 'نامی مسافر بردار بحری جہاز کو  یرغمال بنا لیا۔

 

***7 اکتوبر1991: 17 نومبر دہشت گرد تنظیم نے ایتھنز میں ترک سفارت خانے کے نائب پریس اتاشی چیتن گیورگیو کو شہید کر دیا۔

 

***7 اکتوبر2001: امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پس پردہ افغانستان پر بمباری شروع کر دی۔

 

***7 اکتوبر2002:اسرائیلی فوجی یونٹوں نے غزہ میں خان یونس پر حملہ کیا جس میں 14 فلسطینی ہلاک اور 110 زخمی ہو گئے۔

 

***7 اکتوبر2015: پروفیسر ڈاکٹر عزیز سانجار نے نوبل کیمیا ایوارڈ حاصل کیا۔ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ترک  ہیں۔



متعللقہ خبریں