تاریخ میں آج کا دن 02

02.10.19

1280410
تاریخ میں آج کا دن 02

2 اکتوبر 1187 ، صلاحدین  ایوبی نے القدس  کو فتح کرتے  ہوئے  88 سالہ صلیبی  قبضے کا خاتمہ کیا۔

2 اکتوبر 1869، ہندوستان کے رہنما مہاتما گاندھی    کا پور بندر  میں جنم ہوا۔

2 اکتوبر1923،  جیسا کہ ترک لیڈر مصطفی کمال اتاترک نے کہا تھا"الٹے پاوں واپس پلٹیں گے" قابض فوجوں کے آخری دستے نے بھی واپسی کی راہ لی۔

2 اکتوبر 1990، چینی ہوائی فرم کا ایک مسافر بردار طیارہ  ہائی جیک کر لیا گیا، یہ طیارہ گوانگ زو ہوائی اڈے پر اُترنے کے بعد وہاں پر کھڑے دو طیاروں سے جا ٹکرایا، اس حادثے میں 132 افراد ہلاک ہو گئے۔

2 اکتوبر 1992، بحیرہ ایجین  میں جنگی مشقوں  کے دوران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز  سے داغے گئے دو  میزائل معاونت  جنگجو  بوٹ پر آن لگے ؛ اس واقع میں  ترک بحریہ کے 5 جوان شہید ہو گئے۔

2 اکتوبر 1996، پیرو ہوائی فرم کا ایک مسافر بردار طیارہ  بحرالکاہل میں جا گرا؛ اس حادثے میں 70 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

2 اکتوبر 2017، امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک  میلہ موسیقی پر خود کار اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس سے 58 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے۔

2 اکتوبر 2018، سعودی صحافی جمال خاشقجی  سرکاری تصدیق نامے کے حصول کے لیے سعودی عرب کےا ستنبول قونصلیٹ جنرل  کو گئے۔ اس دن کے بعد خاشقجی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ بعد میں قونصلیٹ جنرل  میں اس کا قتل ہونے کا اعلان کیا گیا۔

 

 

 


ٹیگز: #دن , #تاریخ

متعللقہ خبریں