تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1274642
تاریخ میں آج کا دن

***23 ستمبر634: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر رضی اللہ  و تعالی عنہ 63 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

 

***23 ستمبر1305: اسکاچ محب وطن سر ولئیم والاس کو لندن میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ "بریو ہارٹ " نامی فلم سر ولئیم والاس  کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔

 

***23 ستمبر1514: عثمانی بادشاہ  یاوز سلطان  سلیم کی زیر کمانڈ عثمانی فوج  نے جنگ چالدران میں شاہ  اسماعیل کی فوج کو شکست دے دی۔

 

***23 ستمبر1921: اس دن ترکی کی جنگ نجات کے مشکل ترین  معرکے' جنگِ  سقاریہ' کا آغاز ہوا۔

 

***23 ستمبر1923: ترکی کی قومی اسمبلی نے لوزان سمجھوتے کی منظوری دے دی۔

 

***23 ستمبر1925: جمہوریہ ترکی کے صدر مصطفیٰ کمال اتاترک نے اصلاحات کے سلسلے میں کاستامونو میں ہیٹ اور لباس  کی جدت کا آغاز کروایا۔

 

***23 ستمبر1939: جرمنی اور سوویت یونین کے درمیان عدم جارحیت پیکٹ سمجھوتہ طے پایا جو مختصر مدت  قائم رہا۔ اس سمجھوتے نے ہٹلر  کے پولینڈ پر قبضے کو آسان بنایا۔

 

***23 ستمبر1942: اسٹالن گارڈ محاصرہ شروع ہوا جس نے دوسری عالمی جنگ کی تقدیر کا رُخ متعین کیا۔

 

***23 ستمبر1944: امریکی جنگی طیارہ برطانیہ کے شہر فریکلیٹن میں ایک اسکول کے اوپر گر گیا۔ حادثے میں 61 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

***23 ستمبر1990: مغربی جرمنی اور مشرقی جرمنی نے 3 اکتوبر کو متحد ہونے کا اعلان کیا۔

 

***23 ستمبر2000: گلف ائیر کا مسافر طیارہ  بحرین کے قریب خلیج بصرہ پر گر گیا۔ حادثے میں 143 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

***23 ستمبر2005: پیرو میں مسافر طیارہ گر گیا۔ حادثے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے۔



متعللقہ خبریں