تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1272674
تاریخ میں آج کا دن

*** 19 ستمبر 1575:  عثمانی بادشاہ سلطان مراد سوئم نے استنبول رسد خانے کا افتتاح کیا ۔ یہ رسد خانہ 5 سال کے بعد بند کر دیا گیا۔

 

*** 19 ستمبر1921: ترکی کی جنگ نجات کے دوران سقاریہ محاربے  کے بعد مصطفیٰ کمال پاشا کو "مارشل" کا رتبہ اور "غازی "کا خطاب دیا گیا۔

 

*** 19 ستمبر1935: جرمنی میں نازی انتظامیہ نے یہودیوں کا پبلک سیکٹر میں کام کرنا ممنوع قرار دے دیا۔

 

*** 19 ستمبر1951: شمالی اٹلانٹک پیکٹ کونسل نے ترکی اور یونان سے نیٹو میں شمولیت کی اپیل کی۔

 

*** 19 ستمبر1955: ارجنٹائن  میں مارشل لاء کے ذریعے صدر جون پیرون کو معزول کر دیا گیا۔

 

*** 19 ستمبر1976: ٹرکش ائیر لائنز THY کا "انطالیہ" نامی طیارہ ضلع اسپارتا کے جوار میں گر گیا۔ حادثے میں 154 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

*** 19 ستمبر1985: میکسیکو  کے دارالحکومت میکسیکو میں 8.2 کی شدت سے زلزلہ آیا  جس کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

 

*** 19 ستمبر2002: اسرائیلی ٹینک فلسطین کے صدر یاسر عرفات  کے رملّہ ہیڈ کوارٹر میں داخل ہو گئے۔

 

*** 19 ستمبر2010: ترکی کے ضلع وان کی  جھیل کے آقدامار کلیسا میں95 سال کے بعد پہلی دفعہ عبادت کی گئی۔



متعللقہ خبریں