تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1268082
تاریخ میں آج کا دن

آج 12 ستمبر ہے اور آج کے دن ترکی اور دنیا بحر میں ہونے والے اہم واقعات کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

***12 ستمبر1913: مغربی تھریس ترک جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا۔

 

***12 ستمبر1940: فرانس میں 4 نوجوانوں نے لاس کاوکس غار  دریافت کی۔ اس غار سے 17 ہزار سال قدیم  تصاویر ملیں۔

 

***12 ستمبر1943: جرمنوں نے زیر حراست میسولینی کو جیل سے اغوا کر لیا۔

 

***12 ستمبر1963: ترکی اور یورپین اکانومک کمیونٹی کے درمیان شراکت داری کا سمجھوتہ طے پایا۔

 

***12 ستمبر1970: فلسطینی گوریلوں نے امریکہ، سوٹزر لینڈ ، برطانیہ اور جرمنی  کے چار طیارے اغوا کر لئے۔ گوریلوں نے تین طیاروں کو  اردن کے صحرا میں تباہ کر دیا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔

 

***12 ستمبر1980: ترکی میں مارشل لاء لگا  کر پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی۔ سیاسی کاروائیوں پر پابندی لگا کر ملک میں کرفیو کا اعلان کر دیا گیا۔ مارشل لاء کے بعد 6 لاکھ 50 ہزار افراد کو حراست میں لے لیا گیا، 7 ہزار افراد کے لئے پھانسی کا مطالبہ کیا گیا اور 50 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

 

***12 ستمبر2006: ترکی کے ضلع دیار بکر کے علاقے باع لر میں بم حملہ کیا گیا جس میں 8 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

 

***12 ستمبر2017: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ساختہ ایس۔400 میزائل دفاعی سسٹم کی خرید کے لئے سمجھوتہ طے پانے کا اعلان کیا۔



متعللقہ خبریں