تاریخ میں آج کا دن 07

07.09.19

1265302
تاریخ میں آج کا دن 07

7 ستمبر   سن 70  شہنشاہ ٹیتوس   کی زیر کمان  رومی فوج  نے  القدس پر قبضہ کرتےہوئے لوٹ مار شروع کر دی ۔

7 ستمبر  1533 تخت نشینی کے بعد  اسپین کو شکست دیتےہوئے   برطانیہ کو دنیا کا  اہم ترین ملک بنانے والی ملکہ الزبتھ اول  کی پیدائش گرین وچ میں ہوئی ۔

7 ستمبر 1776 دنیا میں پہلی بار  زیر سمندر حملے    کی کوشش کی گئی۔ جنگ آزادی کے دوران امریکیوں    نے  تیار کردہ کچھوا نامی ایک آبدوز   نے  نیو یارک     بندرگاہ پر لنگر انداز برطانوی پرچم بردار  بحری جہاز HMS EAGLE     کے نچلے حصے میں بم نصب کیا  جو کہ نہ پھٹ سکا ۔

7 ستمبر  سن 1812 فرانسیسی تاجدار ناپولیئن اول   نے  روسی فوج کو ماسکو کے مغرب میں واقع  بورو دینو میں شکست دی ۔

7 ستمبر 1927 امریکی موجد  فیلو ٹیلر  فارنس ورتھ  نے برقی  توانائی سے چلنے والا ٹی وی ایجاد کیا ۔

7 ستمبر  1940 دوسری جنگ عظیم  کے دوران   جرمن فضائیہ نے لندن پر 57 روز تک مسلسل بمباری کی  جسے  THE BLİTZ کا نام دیا گیا تھا ۔

  7 ستمبر 2011 لوکو موٹیف یارو سلاف آئس ہاکی  ٹیم کو لے جانے والا  ایک طیارہ دریائے وُلگا  میں گر گیا   جس میں سوار  45  میں سے  44  افراد ہلاک ہو گئے۔


ٹیگز: #دن , #تاریخ

متعللقہ خبریں