تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1261809
تاریخ میں آج کا دن

یکم ستمبر  سن 1715    :72 سال تک  فرانسیسی تخت پر  براجمان  شاہ لوئی XIV کا انتقال ہوا ۔

 

یکم ستمبر سن  1908 حجاز ریلوے لائن   ایک شاندار تقریب کے ساتھ شروع ہوئی  جو کہ استنبول سے مدینہ تک   پہلی ٹرین سروس تھی ۔

 

 یکم ستمبر سن 1923 جاپانی کے شہروں ٹوکیو اور یوکو ہاما  میں ہولناک  زلزلہ آیا جس  کے نتیجے میں  3 لاکھ  افراد ہلاک ہو ئے۔

 

 یکم ستمبر سن 1939 جرمنی کے پولینڈ پر حملے  کے نتیجے میں دوسری جنگ عظیم چھڑ گئی  جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے   ۔ اس جنگ کی 50 سالہ یاد   کی مناسبت سے آج کے دن کو  عالمی یوم امن کے طور پر منا نے کا فیصلہ کیا گیا ۔

 

یکم ستمبر سن 1969 کرنل معمرقدافی  نے  لیبیا میں  فوجی بغاوت کے  بعد  شاہ ادریس اول  کو معزول کر دیا ۔

 

 یکم ستمبر  سن  1985 امریکی بحری  امور کے ماہر  رابرٹ  بالارڈ اور ان کی ٹیم نے  ڈوبے  بحری جہاز" ٹائیٹنک" کا ملبہ تلاش کیا۔

 

 یکم ستمبر سن 2002 جنوبی کوریا  میں  شدید طوفان سے 200 افراد ہلاک ہوئے۔

 

 یکم ستمبر سن 2017 میانمار   میں حفاظتی قوتوں نے  روہنگیا میں شہریوں  کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  400 مسلمان ہلاک ہوئے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں