تاریخ میں آج کا دن 30

30.08.19

1261271
تاریخ میں آج کا دن 30

30 اگست سن 1922 مصطفی کمال پاشا نے بذات خود  دوملو پنار   کے محاذ پر دشمن کو شکست دی   اور یونانی  فوج کے کمانڈر تریکوپس اور اس کے ساتھیوں کو اسیر بنا لیا ۔

30 اگست سن 1955 لندن کانفرنس     میں مسئلہ قبرص  کا جائزہ لیا گیا   اور برطانیہ نے  قبرص میں سہ رکنی نظام حکومت کی تجویز پیش کی ۔ یونان   نے  جزیرے کی  عوام  کے مستقبل        کو     حکومت یونان   کے فیصلوں  سے منسلک قرار دینے کی کوشش کی جس کے جواب  میں   ترک  وفد کے صدر    فاتین رشدی  زورلو   نے   قبرص کا انتظام ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ۔

 30 اگست سن 1981 ایرانی صدر محمد  علی رجائی  اور  وزیراعظم محمد جواد باہومر  ایک  بم حملے میں  ہلاک ہو گئے۔

 30 اگست سن 1988  عراقی فوج    سے فرار ہونے والے ہزاروں عراقی کردوں نے   ترکی میں پناہ حاصل کی ۔

30 اگست سن 1992  ترک حفاظتی قوتوں  کی  ایران سے ترکی میں داخل ہونے والے دہشتگردوں  سے جھڑپ ہوئی جس میں 100 دہشتگرد مارے گئے۔

30 اگست سن 1995  نیٹو  نے  بوسنیائی سربوں کے خلاف فضائی آپریشن شروع کیا    جس میں شدید بمباری کی گئی ۔


ٹیگز: #دن , #تاریخ

متعللقہ خبریں