تاریخ میں آج کا دن 28

28.08.19

1260184
تاریخ میں آج کا دن 28

28اگست 1749،  'فاوسٹ'  نامی فن پارے کے ساتھ جانے پہچانے جانے والے  جرمن  شاعر و ڈرامہ نگار جوہان وولف گانگ کا جنم دن ہے۔

28 اگست 1828، "جنگ و امن" سمیت  متعدد فن پاروں پر اپنی مہر ثبت کرنے والے روسی مصنف لیف تولس توئے  نے اس دنیا میں جنم لیا۔

28 اگست 1916۔جنگ ِ عظیم اوّل  کے دوران شہنشاہتِ جرمنی نے رومانیہ  کے خلاف جبکہ اٹلی نے جرمنی کے خلاف اعلانِ جنگ کیا۔

28 اگست 1963۔ امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں  شروع ہونے والا "شہری حقوق پیدل مارچ"  دارالحکومت واشنگٹن میں نکتہ پذیر ہوا۔ جہاں پر مارٹن لوتھر کنگ نے 2 لاکھ انسانوں سے "میرا ایک خواب ہے" سے تمہید باندھتے ہوئے  شہرہ آفاق خطاب دیا۔

28 اگست1980۔ اسرائیل کی جانب سے القدس کو دارالحکومت اعلان کیے جانے   کے خلاف رد ِ عمل کے طور پر  ترکی نے القدس میں اپنے قونصل خانے  کو بند کر دیا۔

28 اگست 1988۔ جرمنی کے رامسٹین فوجی ہوائی اڈے  پر فضائی کرتب کے دوران اطالوی فضائیہ سے منسلک تین لڑاکا طیاروں  کے آپس میں ٹکراتے ہوئے تماشائیوں پر گرنے سے 75 افراد ہلاک جبکہ 346 زخی ہو گئے۔

28 اگست 1995۔ سربوں نے سرائیو بوسنیا کے مارقلعے بازار پر مارٹر کے گولوں سے حملہ کیا، اس قتلِ عام میں 45 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہو ئے۔

28 اگست1996 ۔ پرنس آف وہیلز چارلس اور شہزادی ڈیانا کے درمیان طلاق ہوئی۔

28 اگست  2014۔ تر کی  کے 12 ویں صدر رجب طیب ایردوان نے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی   میں حلف اٹھاتے ہوئے اپنے فرائض کا آغاز کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں