تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آض کا دن

1256776
تاریخ میں آج کا دن

22اگست1642۔ برطانیہ   میں نو سال جاری رہنے والی خانہ جنگی کا آغاز ہوا۔ شاہی نظام  اور پارلیمانی  نظام  کے حامیوں کے درمیان شروع ہونے والی خانہ جنگی 3 ستمبر  1651 کو  Worcester  معرکے  میں  پارلیمانی نظام کے حامیوں  کی  فتح سے   اپنے اختتام کو پہنچی۔

22اگست  1812۔ اُردن میں آرکیالوجیک  سائٹ  پیترہ  کا انکشاف  سوئٹزرلینڈ کے مشہور  سیاح   برک   حارڈت  نے کیا۔

22اگست1864۔ 12 ممالک نے پہلے جینوا  کنونشن پر دستخط کیے۔ ریڈ کراس کے قیام  کا فیصلہ کیا گیا۔

22اگست1910۔ جاپان نے کوریا  کا الحاق کرلیا۔

22اگست1926۔  یونان میں  تھیوڈوروس  پانگالوس انتظامیہ   نے یوروگو  کوندولیس کی نگرانی میں حکومت کا تختہ الٹ دیا۔

22اگست1929۔ پہلی جنگ عظیم میں  عثمانی فوج میں فرائض ادا کرنے والے جنرل   لیمان  ون  سیندریس انتقال کرگئے۔

22اگست1962۔ نیوکلئِر  پاور سے چلنے والے    پہلے  مال بردار اور مسافر بردار  بحری جہاز نے اپنے سفر کا آغاز کرلیا۔

22اگست1965۔  سادون بارو  نے "قسمت"  نامی بادبانی کشتی کے ذریعے  دو سال دس دن جاری رہنے والے اپنے  عالمی سفر کا  آغاز کیا۔

22اگست 2000۔ آذربائیجان کے سابق صدر  ابو الفیض ایلچی بے  انتقال کرگئے۔

22اگست2017۔ قومی ریسلر  رضا  قایا آلپ  نے پیرس میں منعقد ہونے والے 2017 ورلڈ ریسلنگ چمپین شپ میں تیسری بار عالمی چمپین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں