تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1255413
تاریخ میں آج کا دن

20اگست636۔  خالد بن ولید کی کمانڈ میں  عرب فوج،   بازنطینی  فوج کو  یرموک   کی جنگ میں  شکست دیتے ہوئے  شام اور  فلسطین  میں داخل ہوگئی اور  ان علاقوں پر  اپنا  قبضہ کرلیا ۔

20اگست1648۔ رومن جرمن  سلطنت  کے لینز جنگ میں شکست کے بعد   تیس سالہ جنگوں کا دور اپنے اختتام کو پہنچا ۔

20اگست1886۔ امریکی  صدر انڈریو  جانسن  نے خانہ جنگی کے ختم ہونے کا سرکاری طور پر اعلان کردیا۔

20اگست1921 کوانٹر نیشنل  اتھلیک فیڈریشن  کا قیام عمل میں آیا۔  اس سے قبل کے تمام پوزیشن حاصل کرنے والوں کے نام ریکارڈ ہولڈرز کے طور پر رقم کرلیے گئے۔

20اگست1940۔ سویت  انقلاب  کے رہنماؤں میں سے   لیون   ٹروسکی  میکسیکو  میں  اسٹالین کے ایجنٹ کی جانب سے  قتل کردیے گئے۔

20اگست 1968۔ چیکوسلواکیہ پرسویت یونین اور وارسا پیکٹ  کے ممالک  نے قبضہ کرلیا ۔ الیکسنڈر   ڈوچیک  اور دیگر چیک رہنماؤں کو  گرفتار کرلیا گیا۔  سویٹ ٹینکوں کو   پیراگ میں عوام کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

20اگست 1975۔ ناسا نے   واکنگ ون  خلائی گاڑی کو  مریخ کی جانب روانہ کیا ۔ دو سال بعد  اسی روز  وائجر ٹو    کو مشتری اور  زحل  کی جانب خلا بھیجا گیا۔

20اگست1988۔ آٹھ سال جاری رہنے والی عراق – ایران جنگ  فائربندی کے سمجھوتے سے اپنے اختتام کو پہنچی۔

20اگست2008۔ اسپین ائیر لائن  کا مسافر بردار طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں  153 مسافر ہلاک ہوگئے۔

20اگست 2016۔ غازی انتیپ میں ایک شادی کی تقریب میں دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں  50 افراد ہلاک 94 زخمی ہوگئے۔

20اگست2017۔ مشہور امریکن کامیڈین  جیری  لوئیس  91 سال کی عمر میں  لاس ویگاس  میں  رحلت فرما گئے۔   

 


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں