تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1254273
تاریخ میں آج کا دن

18 اگست سن 1227            منگول شہنشاہ چنگیز خان کی وفات کا دن ہے     جو کہ ایک جنگ کے دوران بیماری  سے انتقال کر گئے تھے ۔چنگیز خان کی قبر تاحال ایک معمہ ہے۔

 18 اگست سن 1791  عثمانی۔روس جنگ"  کالاس معاہدے" کے  نتیجے میں ختم ہوئی ۔

18 اگست سن1917  یونانی شہر تھیسالونیکی میں خوفناک آگ لگی      جس پر 32 گھنٹوں پر قابو پایا گیا ۔ اس  واقعے میں   شہر کا 30 فیصد جل کر راکھ  اور 70 ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔

18 اگست  سن 1932    ترک  حسینہ  کریماں خالص  ملکہ حسن منتخب ہوئیں ۔

18 اگست  سن 1971 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ویت نام سے فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ۔

18 اگست سن 1998  روسی بحران نے  پوری دنیا کو  لپیٹ میں لے لیا  جس کے نتیجے میں   روس نے  خود پر  واجب الادا  تمام بیرونی قرضوں کی ادائیگی روک دی ۔

18 اگست سن 1998  امریکی صدر بل کلنٹن نے عدالت کے سامنے   وائٹ ہاوس   کی وقتی ملازمہ  مونیکا   لوینسکی   سے تعلقات کا اعتراف کرلیا ۔

 18 اگست  سن 2018 قبرص امن تحریک    کے حوالے سے مشہور     نوبل  امن انعام یافتہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کوفی عنان   سویٹ زر لینڈ میں  انتقال کر گئے


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں