تاریخ میں آج کا دن 14

14.08.19

1252541
تاریخ میں آج کا دن 14

*** 14  اگست1893: دنیا میں پہلی دفعہ فرانس میں گاڑیوں  پر نمبر پلیٹ لگائی گئی۔

 

*** 14  اگست 1908 : برطانیہ کے شہر فولک سٹون میں پہلا عالمی مقابلہ حسن منعقد ہوا۔

 

*** 14  اگست1941 : امریکہ کے صدر فرینک روز ویلٹ اور برطایہ کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل  نے نازی جرمنی کے خلاف اٹلانٹک سمجھوتہ جاری کر دیا۔

 

*** 14  اگست1945: دوسری جنگ عظیم  کے آخر میں جاپان کے شہنشاہ ہیرو ہیٹو نے ملک کے بلا مشروط  ہتھیار پھینکنے کا اعلان کیا۔

 

*** 14  اگست1947 : برصغیر پاک و ہند برطانوی تسلط سے آزاد ہو گیا۔ ہندوستان کے مسلمانوں کی جماعت مسلم لیگ کے رہنما محمد علی جناح اور کانگریس پارٹی کے لیڈر پنڈت نہرو کے برطانوی پلان  منظور کرنے کے نتیجے میں ہندوستان بھارت اور پاکستان میں تقسیم ہو گیا۔

 

*** 14  اگست1974 : ترکی ، برطانیہ اور یونان کے درمیان جنیوا کانفرنس کے پیچیدہ شکل اختیار کرنے پر ترکی نے قبرص امن موومنٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا  اور ترک فوجی لفکوشا مِں داخل ہو گئے۔

 

*** 14  اگست 1992 : جارجیا کی فوج نے نیم خود مختار علاقے ابہازیا پر قبضہ کر لیا۔

 

*** 14  اگست2005 : ہیلیوس ائیر لائنز  کا مسافر طیارہ ایتھنز کے شمال میں گر گیا۔ طیارے میں سوار 121 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

*** 14  اگست2006: فائر بندی معاہدے کے ساتھ حزب اللہ ۔ اسرائیل جنگ کا خاتمہ ہوا اور اقوام متحدہ امن فورسز کو جنوبی لبنان میں متعین کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں