تاریخ میں آج کا دن 13

13.08.19

1252128
تاریخ میں آج کا دن 13

 آج 13 اگست ہے اور آج کے دن ترکی اور دنیا بحر میں ہونے والے اہم واقعات کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

 

*** 13 اگست  1889 : جرمن موجد فرڈیننڈ وون زپلن نے  زپلن بالون کا پیٹنٹ حاصل کیا۔

 

*** 13 اگست 1905 : ناروے ریفرینڈم کی مدد سے سویڈن سے الگ ہو گیا اور پرنس چارلس  کے بادشاہ بننے کے بعد مکمل طور پر خود مختار شہنشاہیت بن گیا۔

 

*** 13 اگست 1945: پاکستان ریڈیو سے پہلی دفعہ پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ برطانوی زیر تسلط ہندوستان سے 1947 میں الگ ہونے کے بعد 1971 میں ملک ایک دفعہ پھر تقسیم ہو گیا اور موجودہ ملک بنگلہ دیش معرض وجود میں آیا۔

 

*** 13 اگست 1965 : سائنس فکشن کے دو بڑے لیڈروں میں سے ایک اور "ٹائم مشین " اور "ورلڈز  وار" کے مصنفانگریز صحافیاور تاریخ دان ہربرٹ جارج ویلز وفات پا گئے۔

 

*** 13 اگست 1961: دیوارِ برلن کی تعمیر شروع ہوئی46 کلو میٹر اس دیوار نے برلن کے مشرقی اور مغربی حصے کو 30 سال تک ایک دوسرے سے الگ کئے رکھا۔

 

*** 13 اگست 1966: ماو زے تنگ نے چین میں ثقافتی انقلاب کا اعلان کیا اور 10 سالہ تحریک، گرفتاریوں اور پھانسیوں کے ساتھ اس انقلاب کو ذہنوں میں نقش کر دیا۔

 

*** 13 اگست  1987: امریکہ کے صدر ریگن نے ایران۔کونٹرا اسکینڈل میں اپنی ذمہ داری کو قبول کر لیا۔



متعللقہ خبریں