تاریخ میں آج کا دن 26

26/07/19

1242987
تاریخ میں  آج کا دن 26

26 جولائی سن 1856  آئرش نژاد صحافی ، ناقد موسیقی اور ڈرامہ نگار جارج برنارڈ شا   کی پیدائش ہوئی ۔

26 جولائی  سن 1914 سربیا اور بلغاریہ  نے سفارتی تعلقات توڑ  لیے ۔

26 جولائی سن 1933 آڈالف ہٹلر   نے  قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد  کی  نس بندی    کروانےکا اعلان کیا ۔

 26 جولائی سن 1944 دوسری جنگ عظیم     کے دوران  سویت فوج    نے مغربی یوکرین میں داخل  ہو کر نازیوں   کا قبضہ ختم کروادیا ۔

26 جولائی سن 1945 برطانوی لیبر پارٹی  نے انتخابات  جیت کر وزیراعظم کلیمنٹ ایٹلی کو بنا دیا  جبکہ ونسٹن چرچل ہار گئے۔

 سن 1953  آج کے دن  کیوبا میں انقلاب برپا ہو گیا  جس کے نتیجے میں انقلابی لیڈر فیدل کاسترو   گرفتار ہو گئے۔

 26 جولائی سن 1974  سات سالہ فوجی اقتدار کے بعد یونان  میں کونسٹانٹین کارامانلیس کی عوامی  حکومت قائم ہوئی ۔

26 جولائی سن 1974  جزیرہ قبرص میں جنگ بندی   کےلیے جاری مذاکرات میں ترک وزیر خارجہ توران گونیش    بھی شامل ہوئے جنہوں نے  واضح الفاظ میں کہا کہ جنگ بندی     کا نفاذ کسی مخصوص  عوام کے لیے نہ ہو تو بہتر ہوگا۔

 26 جولائی سن 1994 روسی صدر بورس یلسن نے   روسی فوج کے ایسٹونیا سے انخلا٫ کی منظوری دے دی۔


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں