تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1241511
تاریخ میں آج کا دن

24جولائی 1793۔ جنوبی  امریکہ کو اسپین سے  آزادی دلوانے کی تحریک کی قیادت کرنے والے  سائمن  بولیور پیدا ہوئے۔ 

24جولائی1908۔      دوسرے مشروطی دور      کا اعلان کردیا گیا۔   29 سال تک  ملتوی کیے گئے  عثمانی دور کے آئین   پر نئے سرے سے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

24جولائی   1923۔  ترکی   کی موجودہ سرحدوں کو وضح کرنے    اور ترکی کی قانونی حکومت     کو بین الاقوامی    سطح پر  قبول کروانے    والے معاہدہ   لوزان  پر دستخط کیے گئے۔

24جولائی1959۔عراق میں   ایک ہزار ترکمینوں کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا۔

24جولائی  1974۔یونان میں گزشتہ سات سالوں سے  جاری فوجی اقتدار کا خاتمہ ہوا اور جلاوطن  کونسٹنٹائن قارامانلیس ایک بار پھر حکومت تشکیل دینے کے لیے وطن لوٹ آئے۔

24جولائی1977۔ چارروز جاری رہنے والی  لیبیا مصر جنگ اپنے اختتام کو پہنچی ۔

24جولائی2000۔ اسرائیل   کے  وزیر اعظم  احود  باراک  نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  اگر اسرائیل اور  فلسطین کے درمیان  امن قائم ہوتا ہے تو  غزہ کی پٹی  میں  تمام یہودی بستیوں کو  خالی  کرنا ہوگا۔

 

 


ٹیگز: #دن , #آج , #تاریخ

متعللقہ خبریں