تاریخ میں آج کا دن 23

23/07/19

1240958
تاریخ میں  آج کا دن 23

23 جولائی   1821۔  مورہ بغاوت کے دوران مونی موسیا   شہر میں  گرفتار کیے جانے والے   تین ہزار ترکوں کو یونانیوں   نے قتل کردیا۔

23 جولائی   1829۔ ولیم   آسٹن  برٹ  نے  ٹائپ رائٹر کی ابتدائی شکل   ٹیپو گرافی  کو ایجاد کیا۔

23 جولائی  1919۔ ارضِ روم کنونشن کا آغاز ہوا  اور  مصطفےٰ کمال  اتاترک کو   ارضِ  روم کنونشن کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

23 جولائی  1929۔ اٹلی میں فاشسٹ حکومت  نے غیر ملکی   الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

23 جولائی 1939   ۔حطائے میں  انتظامی اختیارات  ترک  حکومت کے سپرد کردیے گئے۔

  23 جولائی1952۔     مصر میں  عبدلناصر   کی قیادت میں  فوجیوں کے ایک گروپ  نے    شاہ فاروق کا تختہ الٹتے ہوئے  ملک میں بادشاہت کا خاتمہ کردیا ۔

  23 جولائی 1963۔ فرانس نے  نیوکلئیر  تجربات پر پابندی عائد  کرنے  کی غرض سے ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں " تجربات پر پابندی" سے متعلق سمجھوتے  پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

  23 جولائی1983۔ سری لنکا میں  بدھ مت کے زیادہ تر پیرو کاروں نے   تین ہزار   تامل باشندوں کو  قتل کردیا جبکہ  چار ہزار کے لگ بھگ   تامل باشندے   ہمسایہ ممالک  فرار ہوگئے۔  یہ واقعہ  سری لنکا کی تاریخ میں  سیاہ  جولائی  کے طور پر  یاد کیا جاتا ہے۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں