تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1238335
تاریخ میں آج کا دن

*** 18 جولائی 1904 : روس۔جاپان جنگ شروع ہوئی۔ یہ جنگ ایک فوجی جھڑپ تھی جس نے روس کو مشرق بعید میں توسیعی  پالیسیوں  سے باز آنے پر مجبور کر دیا۔

 

*** 18 جولائی 1919: اس دن جنگ عظیم اوّل کے اتحادیوں  کی ہائی کونسل نے سلطنت عثمانیہ کے مقبوضہ علاقوں  کی بندر بانٹ پر اختلافات کے شکار اٹلی اور یونان کے درمیان تقسیم کی اور ضلع آئیدن کو اٹلی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

***18 جولائی 1932: اس دن ترکی کو اقوام متحدہ کے 56 ویں رکن کی حیثیت سے قبول کیا گیا۔

 

*** 18 جولائی 1955: جرمنی کے مستقبل پر غور کے لئے جنیوا میں "فور پاور کانفرنس" کا آغاز ہوا۔

 

*** 18 جولائی 1974: امریکہ کے وزیر خارجہ ہنری کسنجر  کے نائب سسکو  لندن  آئے اور ترکی کے وزیر اعظم بلند ایجوت کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں  سسکو نے قبرص میں مداخلت بند کرنے کے لئے ایجوت کی شرائط سنیں اور یونانی فریق کے ساتھ ان شرائط پر بات چیت کے لئے ایتھنز روانہ ہو گئے۔

 

*** 18 جولائی 1975:خلائی گاڑی اپالو کے خلائی گاڑی  سویوز کے ساتھ اتصال کو براہ راست نشر کیا گیا۔

 

*** 18 جولائی 1976: رومانیہ کی  جمناسٹک کھلاڑی نادیہ کومونیچی نے موسم گرما کے اولمپکس مِن 10 میں سے 10 پوائنٹ حاصل کئے اور  پہلی دفعہ پورے پوائنٹ حاصل کرنے والی جمناسٹک کھلاڑی کے طور پر تاریخ کا حصہ بنیں۔

 

*** 18 جولائی 1996 پیرس کی طرف عازم سفر ایک امریکی مسافر طیارہ لانگ آئی لینڈ  نیو یارک کے کھلے سمندر کے اوپر فضاء میں پھٹ گیا ۔ طیارے میں سوار 230 مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔



متعللقہ خبریں