تاریخ میں آج کا دن 11

11/07/19

1234228
تاریخ میں  آج کا دن 11

11 جولائی سن  1740 یہودیوں  کو  یوکرین سے بے دخل کر دیا گیا ۔

11 جولائی سن 1895 آگسٹ اور لوئس  لومیئر   برادران   نے   فلم سازی   کی تکنیک کو   متعارف کروایا ۔

11 جولائی  سن  1962  بحر الکاہل  کی دوسری جانب   پہلی بار مواصلاتی سیارے کے ذریعے ٹی وی  نشریات      کا آغاز ہوا ۔

11 جولائی سن 1975   کے دن   چینی دارالحکومت شیان میں 2 ہزار سال قبل مٹی  سےبنائے گئے 6000 فوجیوں  پر مشتمل ایک  بریگیڈ دریافت کی گئی ۔ قابل توجہ بات  یہ ہے کہ ان فوجیوں کی آپس میں کوئی مماثلت نہیں تھی ۔

 11 جولائی سن 1995  راتکو  ملادیچ  کے زیر کمان  سرب فوج نے بوسنیا کے سربرینتسا نامی علاقے پر شب خون مارتے ہوئے 8000 بوسنیائی باشندوں  کو  قتل کر دیا ۔

 سن 1996 آج کے دن    ترک سیٹ نامی مواصلاتی سیارہ فرنچ  گوانا سے  خلا میں بھیجا گیا ۔

11 جولائی سن 2000  شامی صدر حافظ الاسد   کی وفات کے بعد  ان کے  بیٹے بشار الاسد  کو بلا  انتخاب  صدر  بنا  دیا  گیا ۔

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں