تاریخ میں آج کا دن 03

03/07/19

1229610
تاریخ میں  آج کا دن 03

3 جولائی سن 1860 امریکہ میں تحریک  حقوق نسواں       کی  علمبردار  ،مصنفہ اور ناشرہ  شارلوٹ اینا پرکنس گلمان    کی پیدائش ہوئی ۔

3 جولائی سن 1905 روس میں  فوجیوں نے  عام ہڑتال    کرنے والے 6 ہزار سے زائد   مزدوروں کو گولیوں سے بھون دیا ۔

3 جولائی  سن 1938  ترک-فرانسیسی عسکری معاہدے پر دستخظ کیے گئے  جس کے نتیجے میں ضلع حاتائے کی حفاظت  پر  2500 ترک اور فرانسیسی فوجیوں کو تعینات کیا گیا ۔

 سن 1962 آج کے دن  فرانس کے صدر چارلس ڈیگال   نے الجزائر  کی آزادی قبول کرلی   جو کہ 132 سالہ فرانسیسی تسلط سے آزاد ہوا۔

3 جولائی سن 1988کو استنبول میں فاتح سلطان محمد پل  ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا ۔

3 جولائی  سن 1988امریکی جنگی  بیڑے نے خلیج  میں   ایک ایرانی مسافر بردار طیارہ مار گرایا    جس میں سوار 286 مسافر ہلاک ہو گئے۔

 

 

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں