تاریخ میں آج کا دن 18

18/06/19

1220651
تاریخ میں آج کا دن 18

 18 جون سن 1815    نپولیئن بوناپارٹ   کو  واٹرلو    محاذ پر  برطانوی اور آسٹریائی فوجوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا جس پر  23 سالہ یہ جنگ ختم ہوئی ۔

18 جون سن 1928 امیلیا ارہاٹ  دنیا کی پہلی خاتون پائلٹ تھیں جنہوں نے  بحر الکاہل  ایک چھوٹے سے  طیارے کی مدد سے عبور کیا تھا۔  انہوں نے یہ  فاصلہ  20 گھنٹے  40 منٹ میں طے کیا ۔

 سن 1988 آج کے دن   تر کی کے وزیراعظم  ترگت اوزال    پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی ۔ پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران   ہونے والے اس حملے میں  وزیراعظم اوزال  کا ہاتھ زخمی ہوا تھا۔

 18 جون  سن 2005 اناطولیہ  کی خواتین  کی  تصویر کشی کے حوالے سے مشہور  ترک مصور نوری ایام  کا انتقال ہو گیا ۔

18 جون سن 2010   ادب کے نوبل انعام یافتہ  پرتگال کے  مصنف  ہوزے ساراماگو  کی وفات کا دن ہے ۔

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں