تاریخ میں آج کا دن 26

26/05/19

1208400
تاریخ میں آج کا دن 26

 26 مئی سن 1512  سلطنت عثمانیہ کے 8 ویں  خلیفہ   سلطان محمد خان المعروف " فاتح" کے فرزند اور  یاووز سلطان سلیم کے والد  بایزید دوئم کا انتقال ہوا ۔

26 مئی  سن 1883  الجزائری عوام  کو  فرانسیسی تسلط  کے خلاف بیدار کرنے والی اہم شخصیت  عبدالقادر الجزائری    کا انتقال  ہو گیا ۔

سن 1944 آج کے دن  نوری دیمیر آغا نامی کارخانے میں   ترکی کا پہلا  مقامی تیار کردہ مسافر طیارے نے  استنبول سے انقرہ کے درمیان   پہلی پرواز کی ۔

26 مئی  سن 2003 افغانستان میں متعین  ہسپانوی  امن قوت کے فوجیوں  کو لے جانے والی یوکرینی فضائی کمپنی کا ایک طیارہ ترک ضلع ترابزون کے قصبے ماچکہ  کے قریب گر کر تباہ ہو گیا  جس میں سوار 74 فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔

26 مئی سن 2012  کے دن   ترک  ریڈیو اور ٹی وی اداکار اور  پہلے اسٹینڈ اپ   مین  اورخان  بوران  کی وفات   ہوئی ۔

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں