تاریخ میں آج کا دن 13

13.05.19

1200929
تاریخ میں آج کا دن 13

 سن 1277 آج کے دن   فرزند قارامان  محمد بے نے قونیہ کو   اپنی ریاست کا حصہ  بناتےہوئے  سرکاری زبان    ترکی کو رائج کر دیا ۔

 13 مئی سن 1846امریکی  کانگریس  نے  سرحدی گشت میں مداخلت کے بہانے میکسیکو کے خلاف جنگ  شروع کر دی ۔

 13 مئی سن 1920  "ایدیرنے کانگریس" ختم ہوئی ، جنگ عظیم اول   کے اختتام  پر  اتحادی قوتوں  نے مشرقی تھریس   کو یونانیوں کو دینے کا فیصلہ سنایا تھا جس پر یہ کانگریس   طلب کرتےہوئے  اس  عزم کا اظہار کیا گیا تھا   تھریس کسی صورت یونان کو نہیں دیا جائے گا۔

 13 مئی سن 1981 پاپائے روم  جان پال دوئم       مہمت علی آغچہ کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

 سن 2014 آج  کے دن  ترکی میں سومہ کے علاقے میں واقع کوئلے کی کان   میں دھماکہ ہوا جس کے  نتیجے میں 301 کان کن    ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔

اس حادثے پر  ترکی،شمالی قبرص اور پاکستان  میں قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ۔


ٹیگز: #تاریخ , #آج

متعللقہ خبریں