تاریخ میں آج کا دن 18

18/04/19

1185917
تاریخ میں آج کا دن 18

 18 اپریل سن 1935 کے دن   خواتین کی 12 ویں عالمی  کانگریس  کا انعقاد  اتاترک   کی زیر حمایت  قصر یلدز میں  ہوا۔ اس کانگریس میں خواتین کے حقوق،مساوات اور ان کی اقتصادی  و سیاسی شعبوں میں  اہمیت  پر روشنی ڈالی گئی ۔

اس کانگریس میں  بھارت، مصر،فرانس،رومانیہ اور آسٹریا سمیت  30 ممالک سے 210 نمائندوں نے شرکت کی ۔

 18 اپریل 1946   جمیعت  اقوام عالم    ختم ہو گئی    جسے  پہلی جنگ عظیم کے بعد  سویٹ زر لینڈ  میں ممالک کے درمیان  مسائل    کے پر امن حل کےلیے  قائم کیاگیا تھا  مگر  یہ بے سود رہی ۔

 18 اپریل   1951 کے دن  پیرس معاہدے کے نتیجے میں    یورپ  میں کوئلے اورمعدنی وسائل کے  حامل ممالک    کی ایک انجمن قائم کی گئی جس نے بعد میں  یورپی یونین     کے قیام کی بنیاد بھی رکھی ۔

 سن 1955 آج کے دن  مصر میں جمال عبدالناصر نے بغاوت کرتےہوئے   بادشاہت کے خاتمے کا اعلان کر دیا ۔

18 اپریل سن 1955 جرمن سائنس دان  اور ماہر فزکس  نوبل انعام یافتہ البرٹ آئنسٹائن  کو  جدید دنیا کے  بانی ماہر فزکس کا خطاب  دیا گیا ۔

 18 اپریل سن 1989  ترکی میں پہلی ٹیسٹ ٹیوب بے بی  کی پیدائش ازمیر   میں ہوئی ۔

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں