تاریخ میں آج کا دن 15

15/04/19

1183534
تاریخ میں آج کا دن 15

15 اپریل سن 1912  اپنے پہلے سفر پر روانہ ہونے  والا"  ٹائٹینک" بحری جہاز  نیو فاونڈ لینڈ کے جنوب میں  ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا ۔جہاز پر کل2340 افراد سوار تھے   جن میں سے 1513 ہلاک ہو گئے۔

 

 15 اپریل سن 1922 کینیڈا کے  سائنس دان  فریڈرک  جی بینٹنگ  اور چارلس ایچ بیسٹ  نے انسولین دریافت کی جو کہ ذیابیطس کے مرض  کے خلاف استعمال  ہونے لگی ۔

سن 1933 آج  کے دن انقرہ اور استنبول کے درمیان براہ راست فضائی  سفر کا آغاز ہوا ۔

15 اپریل  سن 1967 کے دن  نیو یارک اور سان فرانسیسکو  میں تقریباً 2 لاکھ افراد نے ویت نام کی جنگ کے خلاف احتجاج کیا ۔

15 اپریل سن 1970 جاپانیوں نے  دنیا کا پہلا برقی کیلکولیٹر ایجاد  کیا ۔

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں