تاریخ میں آج کا دن 06

06.04.19

1178296
تاریخ میں آج کا دن 06

*** 6 اپریل 1326 دولت عثمانیہ   کے  دوسرے حکمران اورہان غازی نے بازنطینیوں کے زیر قبضہ شہر برصا کو فتح کیا   ۔ اس سے قبل  شہر   کو ان کے والد عثمان بے نے  تسخیر کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی صاحب زادے کے نصیب میں  آئی ۔

***6 اپریل سن 1814 ناپولیئون بونا پارٹ     کو  جزیرہ البا  جلا وطن کر دیا گیا ۔

*** 6 اپریل 1896 تاریخ کے پہلے اولمپک مقابلے  کا آغاز ایتھنز میں ہوا  جس میں 15 ممالک سے 245 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

*** 6 اپریل  سن 1909امریکی    متلاشی  رابرٹ پیئری    ،ان کے نائب میتھیئو ہنسن   اور دیگر 4 افراد نے  شمالی قطب پر پہلی بار قدم رکھا مگر  بعض  واقعات کے بارے میں  لاپرواہی اور کمیابی   کی وجہ سے بعض  ماہرین   قطب شمالی  پر قدم  رکھنے کے بارے میں      شبہ ظاہر کرتے رہےہیں۔

*** 6 اپریل سن 1917   امریکہ نے  جنگ عظیم اول میں شرکت کا اعلان کر دیا  جس نے  جرمنی کے خلاف جنگ میں دیگر اتحادی قوتوں کا ساتھ دیا ۔

*** سن 1920 آج کے دن  ترکی  میں اناطولیہ خبر ایجنسی کا قیام   عمل میں لایا گیا ۔

اس ایجنسی کے قیام کا مقصد  مصطفی کمال اتاترک ، خالدہ ادیب آدیوار اور یونس نادی کی طرف سے جنگ آزادی      کی تازہ ترین صورت حال سے عوام کو  آگاہ کرنا تھا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں