تاریخ میں آج کا دن 28

28/03/19

1172432
تاریخ میں آج کا دن 28

*** 28 مارچ 1930 جمہوریہ ترکی   نے غیر ممالک  سے مطالبہ کیا کہ وہ  ترک شہروں کے    نام ترکی زبان میں استعمال کریں ۔

 

***  28 مارچ   سن 1939 کے دن   ہسپانوی خانہ جنگی  ختم ہوئی    اور جنرل فرانکو   کی فوج نے میڈریڈ پر قبضہ کرلیا  اس طرح سے   3 سال خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا۔

 

***28 مارچ سن 1944 کے دن  ترکی کے شہر ادا پازاری  اور اس کے قریبی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں  2831 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

*** آج کے دن   سن 1965 میں امریکی ریاست الابامہ    میں مارٹن لوتھر کنگ  کی قیادت میں 25 ہزار افراد نے سماجی  اور مساوی حقوق کےلیے  پیدل مارچ کیا ۔

 

*** برطانوی اداکار،ہدایت کار اور مصنف پیٹر اوسٹینوف   کا انتقال  آج کے دن سن 2004 کو ہوا جنہوں نے  اکیڈمی،گریمی ،گولڈن گلوب   اور ایمی ایوارڈز حاصل کر رکھے تھے ۔

 

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں