تاریخ میں آج کا دن 18

18/03/19

1166450
تاریخ میں  آج کا دن 18

18 مارچ 1584  روس کے  بانی" ظالم   ایوان   "کا انتقال ہو گیا ۔محققین  کا خیال ہے کہ اسے زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا ۔

***18 مارچ 1915 چناق قلعے کے ساحلوں  پر  جمع مغربی اتحادی  فوج کے  خلاف  مصطفی کمال  کی زیر قیادت عثمانی مزاحمت   فتح سے ہمکنارہوئی ۔ جنگ چناق قلعے سلطنت عثمانیہ اور مغربی اتحادی فوج کے درمیان  سن 1915 میں جزیرہ نما گیلی بول میں لڑی  گئی ۔

 

***18مارچ 1940 ہٹلر اور موسولینی  نے اطالیہ  میں ملاقات  کی جس میں  اطالیہ  نے  جرمنی   کی حمایت  کا اعلان کیا  جس کے 4 سال بعد اسی دن   جرمنوں نے   ہنگری  پر قبضہ کر لیا ۔

 

*** 18 مارچ سن 1949 نیٹو    قائم کی گئی ۔

***سن 1962 آج کے دن  فرانس  نے  الجزائر میں  نسل کشی بند کر دی ۔ فرانس  نے سن 1954 سے الجزائر  میں شروع بغاوت کا سر کچلنے کی ناکام کوشش کی  جس میں تقریباً ڈیڑھ ملین  الجزائری  ہلاک ہوئے۔

 

*** 18 مارچ 1965     انسان  نے خلا میں قدم رکھنے کا آغاز کیا ۔ سوویت خلا نورد  الیکسی  لیونوف نے  دنیا سے 2177 کلومیٹر دور  "واسخود دوئم " خلائی گاڑی  سے نکل کر  20 منٹ تک خلا٫ میں سفر کیا  جو کہ 12اعشاریہ 9 منٹ تک جاری  رہا ۔

 

***18 مارچ 2010 ٹی آر ٹی نیوز چینل کا آغازہوا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں