تاریخ میں آج کا دن 17

17.03.19

1165545
تاریخ میں آج کا دن 17

*** 17 مارچ  سن 1816 کپتان میئر انڈریال کی زیر قیادت  38 ٹن وزنی ایک کشتی  کو   انگلش چینل عبور کرنے والی  پہلی  بھاپ سے چلنے والی کشتی کا اعزاز حاصل ہوگیا ۔

*** احمد احسان طوق گوز  کی طرف سے   سن 1891 میں آج کے دن  ثروت فنون نامی ایک جریدے کا آغاز کیا گیا ۔ ترک ادبیات میں منفرد مقام  کے حامل اس جریدے میں  معروف شعرائے کرام  اور ماہر ادبیات کی تحاریر شائع ہوتی تھیں۔

*** 17 مارچ  سن 1901 وان گوگ  کی تصاویر کو  پیرس   کی  برن ہائم ژان  آرٹ گیلری  میں نمائش  کےلیے پیش کیا گیا ۔وان گوگ نے سن 1890 میں خود کشی کرلی تھی جس  نے اپنی زندگی میں اپنی بنائی  ہوئی صرف   ایک تصویر ہی فروخت کی تھی ۔

*** جرمن بحری  کپتا ن اوٹو کریٹشامر       کی آبدوز کو    17 مارچ  1941 کے دن غرق کرتےہوئے اسیر بنا لیا گیا ۔ اس واقعے سے قبل  کریٹشامر نے  47 بحری جہازوں کو غرقاب کرنے کا اعزاز بھی  حاصل کر رکھا تھا ۔

*** 17 مارچ سن 1948  بیلجئیم ،فرانس ،ہالینڈ،برطانیہ اور لکسمبرگ  کے درمیان   50 سالہ  مدت کےلیے  برسلز معاہدہ طے کرتےہوئے مغربی  یورپی یونین کی بنیاد رکھی گئی ۔

*** 17 مارچ 1954 اسپین  میں ہونے والی قرعہ اندازی کے نتیجے میں  ترک فٹ بال ٹیم  کو پہلی دفعہ  فیفا ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع ملا ۔یہ مقابلے  سویٹزرلینڈ میں ہوئے  جس میں  ترکی  پہلے ہی مرحلے میں خود  کو  الوداع کہہ گیا ۔


ٹیگز: #تاریخ , #دن

متعللقہ خبریں