تاریخ میں آج کا دن 10

10.03.19

1160711
تاریخ میں آج کا دن 10

***9 مارچ  1764   عثمانی  فرماں روا  مصطفی سوئم    کی طرف سے  تعمیر کردہ  لالےلی جامع مسجد  عبادت کےلیے کھول دی گئی ۔

***9 مارچ 1788  این جی سی 2840    کی دریافت کا دن ہے ۔  

این جی سی 2840   ہماری کہکشاں  ہے  جسے ماہر فلکیات ویلیم ہرشل نے دریافت کیا تھا ۔

*** 9  مارچ  سن 1814 نپولیئن  کی شکست خوردہ  فوج     کی پسپائی  کے بعد ویانا  میں ایک کانگریس منعقد ہوئی جس میں  یورپی  سرحدوں کا  از سر نو تعین اور قوتوں کے توازن کو برقرار رکھنے  کا فیصلہ کیا گیا ۔

*** سن 1842 آج کے دن  گیوسپے وردی کے تیسرے کلاسیکی  اوپیرا  " نابوکو" کو پہلی بار میلان میں پیش کیا گیا ۔

*** 9 مارچ 1935 ہٹلر  نے ایک نئی فضائی قوت بنانے  کا اعلان کیا ۔

***9 مارچ سن  1956 جنوبی قبرصی لیڈر   ماکاریوس   کو  حکومت برطانیہ نے    جلا وطن کرتےہوئے جزائر سیشلز  بھیج دیا ۔

*** 9مارچ سن 1983    بلغراد میں  متعین ترک سفیر غالب بلقار ایک حملے میں زخمی ہوتےہوئے  چل بسے  ۔اس حملے میں آرمینی جے سی اے جی   اور آسالہ نامی تنظیم ملوث تھی ۔

 


ٹیگز: #تاریخ , #دن

متعللقہ خبریں