تاریخ میں آج کا دن 28

28/02/19

1154178
تاریخ میں آج کا دن 28

***28 فروری سن  1922   تاج برطانیہ  نے  مصر کی آزادی کا اعلان کر دیا ۔

4 صدیوں تک  عثمانی   حاکمیت  کے زیر اثر مصر  سن 1882 میں برطانوی   سامراج    کے  تحت آگیا ۔40 سالہ  اس دور تسلط کے بعد بالاخر   28 فروری  سن 1922 کو  برطانیہ نے اسے آزاد کرنے کا اعلان تو کردیا مگر اس کے بعد بھی اس کے نو آبادیاتی  اثرات  سن 1952    کے انقلاب تک جاری رہے ۔اسی سال مصر کا شاہی  نظام  ختم ہوا اور اس کی جگہ جمہوریت نے لےلی ۔

 

***28 فروری سن 1940 کے دن   پہلی بار باسکٹ بال کا ایک مقابلہ  براہ راست امریکہ میں ٹی وی پر پیش کیا  گیا ۔ یہ مقابلہ  فورڈ ہام اور پٹس برگ یونیورسٹیوں کے درمیان تھا ۔

 

*** سن  2015 آج کے دن   ترک مصنف یاشار کمال  انتقال کر گئے   جنہیں نوبل انعام کےلیے  بھی امیدوار  نامزد کیا گیا تھا۔یاشار کمال نے    کافی کم عمری میں ہی شاعری ، فن و ادب اور تحاریر    کا آغازکر دیا تھا   ،  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا شمار   ملک کے اہم اور بڑے مصنفین  میں ہونے لگا ۔ان کی تصانیف   کا   کئی غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ  بھی ہو چکا ہے  ۔

 

*** 28 فروری   1945     ترکی نے اقوام متحدہ    کے قیام کی حمایت   کا اعلان کیا ۔ ترک ناظم الامور  اورہان ایرول    کی طرف سے  اس معاہدے پر دستخظ کیے گئے جس کے 8 ماہ بعد اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی تخلیق  جنگ عظیم دوئم کے بعد   ممالک کے درمیان عدم مفاہمت کو دور کرنے  اور سلامتی کو ممکن بنانے کے لیے وجود میں لائی گئی تھی ۔

 

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں