تاریخ میں آج کا دن 24

24/02/19

1152175
تاریخ میں آج کا دن 24

*** 24 فروری  1793 یورپی کی طر ز پر  دولت عثمانیہ کے سلطان سلیم سوئم  نے"  نظام جدید   " نامی  فوج  قائم کی ۔ اس فوج نے پہلی کامیابی فرانس کے خلاف  حاصل کی البتہ سلیم سوئم  کی  معزولی  کے بعد یہ فوج بھی ختم ہو گئی ۔

 

*** 24 فروری  1910   عثمان حمدی بے     کا انتقال ہو گیا جو کہ نامور مصو ر اور ماہر آثار قدیمہ   ہونے کے ساتھ ساتھ   استنبول کے  علاقے قاضی کوئے  کے  پہلے ناظم بھی تھے ۔ استنبول کا  تاریخی عجائب خانہ بھی انہی کی کاوش ہے ۔ انہوں نے مختلف علاقوںمیں تاریخ آثار کی  کھدائی میں  بھی حصہ لیا ۔ان کی اہم بازیافتوں میں  سکندر اعظم  کا لحد اہمیت کا حامل رہا ۔

 

*** 24 فروری سن 1942 کے دن  یہودیوں کو فلسطین لے جانے والا بحری جہاز استروما  روس نے ڈبو دیا ۔ رومانیہ   کی  کوستانتہ بندرگاہ سے روانہ   ہونے  والے اس جہاز پر  دھماکہ ہوا  اور  غرق ہو گیا ۔

 اس   واقعے میں 800 یہودی ہلاک  ہو گئے تھے صرف ایک شخص زندہ بچا تھا ۔

 

***  سن 1955 آج کے دن  "بغداد پیکٹ"   کا قیام ہوا  جس میں   ترکی،عراق،پاکستان اور ایران شامل تھے   اس پیکٹ کا دوسران نام سینٹو بھی تھا جو کہ سن 1979 تک جاری رہا ۔

 

24 فروری 1977     ترک ماہر فزکس پروفیسر ڈاکٹر فضا گورسوئے     اور امریکی ماہر فزکس  ایس گلیشا کو اوپن ہائیمر ایوارڈ اور آئن اسٹائن   تمغے کا مستحق قرار دیا گیا۔

 

24 فروری سن 1991    کویت پر عراقی قبضے کے بہانے خلیجی جنگ    کا آغاز     ہوا  جس میں عراق پر  فضائی حملے  ہوئے ۔ اتحادی قوتوں نے بعد ازاں  عراق کے خلاف امریکہ نے  بری کاروائی بھی شروع کر دی  جو کہ  3 روز تک جاری رہی  ۔

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں