تاریخ میں آج کا دن 23

23 فروری

1151178
تاریخ میں آج کا دن 23

*** 23 فروری  1904  کو امریکہ نے  10 ملین ڈالرز کے بدلے  پاناما نہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔

*** 23 فروری  1918  کو"  سویت ریڈ آرمی"     کا قیام  "لو تروچکی    "کی طرف سے  عمل میں لایا گیا ۔ اکتوبر سن 1917 کے انقلاب کے بعد   شاہی فوج  کے خلاف جنگ کےلیے    ریڈ آرمی کو تیار کیا گیا تھا  جس میں مزدور اور دیہاتی بھی شامل تھے ۔  بعد ازاں سن 1946 میں  اس فوج کا  نام  بدل کر جمہوریہ  سویت یونین    کی مشترکہ  مسلح افواج رکھ دیا گیا ۔

 

*** 23 فروری 1919 کے روز  بینیتو موسولینی   نے  اٹلی میں  فاشسٹ پارٹی قائم کرلی ۔

 

*** 23 فروری 1921 سیورمعاہدے  کی تبدیلی کےلیے  لندن میں ایک اجلاس ہوا    جو کہ 12 مارچ      تک جاری رہنے  کے بعد   ناکام ہو گیا ۔

*** 23 فروری  1944   میں سویت یونین  نے  چیچن اور انگوس  عوام کو وسطی ایشیا کے بعض علاقوں  اور سائبریا  کی جانب   دھکیل دیا ۔  5 تا 7 لاکھ کے قریب چیچن اور انگوس برادری  نے سخت حالات میں  یہ جلا وطنی جھیلی  جو کہ 13 سال  بعد ختم ہوئی ۔

 

*** سن 1945  آج کے دن   ترکی  نے امریکہ کے ساتھ دو طرفہ امدادی معاہدہ  طے کیا    جبکہ آج ہی کے دن   ترکی نے نازی جرمنی اور جاپان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ۔

 

*** 23 فروری 1994  کو   ترکی میں  موبائل آپریشن   کے تحت  پہلی بار موبائل فون کے ذریعے  رابطے  کا آغاز  ہوا ۔

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں