تاریخ میں آج کا دن 06

06/02/19

1139703
تاریخ میں  آج کا دن 06

***6 فروری  1928   کو  ترک آئین  میں  ترمیم کرتے ہوئے  مذہب اسلام کو ریاستی مذہب    کے خانے سے خارج کرتےہوئے  سیکولر اصول کو  سرکاری حیثیت دے دی گئی ۔

 

 *** 06 فروری 1952   البتھ دوئم   اپنے والد کی وفات کے بعد  برطانیہ کی  ملکہ بن گئیں  اس کے ساتھ ساتھ انہیں  دولت مشترکہ    کے 16 ممالک کے سربراہ   اور برطانوی گرجا گھر   کی گورنس کا عہدہ بھی  مل گیا  تھا جو کہ اب تک تاج برطانیہ   کی سر پرست ہیں۔

 

*** سن 1958  آج کے دن   ایک طیارہ  میونخ  ہوائی اڈے کے قریب   فنی خرابی کے باعث گر گیا جس میں نامور برطانوی  فٹ بال کلب مانچیسٹر یونائیٹڈ  کی ٹیم  سوار تھی ۔ اس حادثے میں 22 مسافر ہلاک  ہوئے جن میں 8 کھلاڑی تھے ۔

***06 فروری سن 1959  کے دن فلوریڈا   میں واقع کیپ کانیورل  سے ٹائیٹن نامی  بین البراعظمی میزائل   کا  پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا ۔

 

*** 06 فروری 1960 کا دن  ترک کلاسیکی  موسیقار  اور تنبور نواز  صلاح الدین  پنار   استنبول میں وفات پا گئے۔

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں