تاریخ میں آج کا دن ۔ 04 فروری

04/02/19

1138151
تاریخ میں آج کا دن ۔ 04 فروری

4 فروری سن 1783 امریکی جنگ آزادی   کا خاتمہ  جس کے تحت تاج برطانیہ نے امریکہ سے روا اپنی دشمنی  ختم کرنے کا اعلان کیا ۔

 

*** 4 فروری سن 1789   کے دن  جارج واشنگٹن امریکہ کے پہلے صدر منتخب ہوئے  جس کے بعد اسی دن  وہ سن 1792 میں امریکہ   کے دوسری بار بھی صدر منتخب کیے گئے تھے ۔

 

***   سن 1794 آج کے دن فرانسیسی  نو آبادیاتی علاقوں میں   جبراً غلامی پر پابندی لگا دی گئی ۔ حکومت فرانس نے 18 ویں صدی میں   شمالی امریکہ کی بعض ریاستوں میں     رائج اس قانون  سے متاثر ہو کر یہ فیصلہ کیا  مگر      جلد ہی  ناپولیئن بونا پارٹ  نے  اس قانون کو فسخ کرتےہوئے غلاموں  کی خرید  و فر وخت     کو جائز قرار دے دیا ۔

*** 4 فروری  سن 1871 کے دن  شیخ شامل   کی  دوران حج وفات  ہوئی۔ شیخ شامل قفقازی عوام       کے عظیم رہنما تھے  جنہوں نے  اُن میں  جذبہ  خوداری بیدار کرنے اور  روسی  مداخلت  کے خلاف آواز بلند کروانے  میں اہم کردار ادا کیا ۔

 

*** 4 فروری سن 1945 یالٹا کانفرنس    کے آغاز کادن ۔جس میں   امریکہ،برطانیہ اور روس یکجا ہوئے۔ اس کانفرنس میں  جنگ عظیم دوئم  کے بعد کی صورت حال  پر غور کیا گیا  اور   تسخیر شدہ جرمنی     میں نازی ازم   کے خاتمے اور جرمن فوج   کی تقسیم   کا معاملہ بھی زیر غورلایا گیا ۔

 

*** آج کے دن سن 1957 میں      پہلی جوہری آبدوز یو ایس ایس ناٹی لوس  ایس ایس  این 571  نے  مسلسل 60 ہزار میل کا  فاصلہ  طے  کرتےہوئے  جولس وارنے     کے مشہور ناول   20000 لیگز انڈر  دا سی    کی کہانی درست ثابت ہوئی ۔

 

***4 فروری سن 2004    کو ہارورڈ یونیورسٹی کے طالب علم مارک زکر برگ  نے "فیس بک      "کو متعارف کرواتےہوئے  انٹر نیٹ کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ۔

 

 

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں