تاریخ میں آج کا دن ۔ 02 فروری

تاریخ کے اوراق میں چھپی اہم معلومات

1137561
تاریخ میں آج کا دن ۔ 02 فروری

*** الیکسینڈر  سلکرک نے 4 سال اور 4 ماہ تک چلی  سے 400 میل دور   اسلا ماس  ٹیئرا نامی جزیرے پر تنہا  زندگی گزاری جسے 2 فروری 1709 کو  ووڈز راجرز نامی    شخص نے بچایا ۔ رابنسن کروزو کے ناول سے ہم سے بخوبی واقف ہیں   جسے ناول نگار  ڈینیئل  ڈیفو نے      تحریر کیا تھا اسی کہانی  سے ماخوذ تھا ۔ حکومت چلی نے بعد ازاں سن 1966 میں  اس جزیرے کا نام   isla robinson crusoe رکھ دیا ۔

*** 2 فروری سن 1970 برطانوی  ریاضی دان ،تاریخی محقق اور نقاد    برٹرانڈ  رسل  کا انتقال ہو گیا جو کہ نوبل انعام یافتہ بھی تھے ۔

 رسل کی تمام زندگی  جنگوں کی  مخالفت میں گزری ۔ امن پسندی   کی وجہ سے  انہیں جنگ عظیم اول میں  قیدی بھی بنایا گیا  جبکہ دوسری جنگ عظیم   کے دوران ہٹلر کے خلاف ایک مہم  بھی چلائی حتی ویت نام کی جنگ    شروع کرنے پر انہوں نے امریکہ کو مورد الزام  ٹہرایا  اور مشرق وسطی میں اسرائیلی   جارحیت کی بھی کھل کر خلاف ورزی کی ۔

سن 1950 میں انہیں  نوبل  کے  ادب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

 

***2 فروری   سن 2000 کے دن  آئیوری کوسٹ کی قومی فٹ بال   افریقہ کپ   کے پہلے مرحلے میں ہار گئی جس کی پاداش میں  ملکی آمر نے  پوری ٹیم  کو  فوجی کیمپ میں بند کر ڈالا ۔ بعد ازاں   سن 2006 اور 2010 کے فیفا عالمی کپ میں   آئیوری کوسٹ نے اچھےکھیل کا مظاہرہ کیا  تھا ۔

 

*** اقوام متحدہ کی ماحولیاتی رپورٹ    کو 2 فروری  2007 کو جاری   کیا گیا تھا  جس میں    عالمی حرارت کو انسانی زندگی کےلیے خطرہ قرار دیتےہوئے ماحولیات کو ضرر رساں گیسوں کے اخراج سے پاک کرنے کی  تلقین کی گئی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں