تاریخ میں آج کا دن ۔01 فروری

تاریخ کے اوراق میں پوشیدہ معلومات

1137233
تاریخ میں آج کا دن ۔01 فروری

***یکم فروری  1979  ایران  کے اسلامی انقلاب کےلیڈر  آیت اللہ خمینی   کی  فرانس میں جلا وطنی ختم ہوئی  اور وہ ایران واپس آ گئے۔ خمینی کو سن 1964 میں اپنے نظریات کی بنا پر   جلا وطنی کاٹنا پڑی تھی  جن کا کچھ عرصہ  ترکی میں بھی گزرا تھا ۔ ایران میں پہلوی خاندان   کا تختہ الٹنے کے بعد اسلامی جمہوریت کے قیام    اور انقلاب ایران     کے سلسلے میں  شیعہ رہنما  خمینی نے  ایرانی  عوام کی نمائندگی کی ۔

***  یکم فروری   سن 1989  کے فٹ بال سیزن    کے تحت ترک لیگ   کےلیے 39 گول کرنے والے   ترک فٹ بالر تانجو چولاق کو  مونٹی کارلو  میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران  طلائی جوتا انعام میں دیا گیا ۔ یہ کسی ترک فٹ بالر کےلیے پہلا اعزاز تھا ۔ تانجو چولاق  نے  ترک قومی ٹیم کے علاوہ  ترک کلبوں فینیر باھچے اور گلاتا سرائے کےلیے کھیلتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں 240 گول کیے ۔

***  ترکی میں راک میوزک    کے مایہ ناز گلوکار بارش مانچو کا انتقال یکم فروری  سن 1999 کو   دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ۔ بارش مانچو  نے  200 سے زائد گیتوں   کو  عربی،بلغاری، ولندیزی، جرمن،فرنایسیس،عبرانی،انگریزی  ،جاپانی اور یونانی زبانوں میں بھی گایا گیا ۔

 


ٹیگز: #تاریخ , #دن

متعللقہ خبریں