ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ان کے جائز مقصد کی حمایت کرتے ہیں، ڈائریکٹر اطلاعات

میں ایک  سو سال تک قیدیوں کے 25 ہزار خطوط کو محفوظ کرنے پر ترک ہلال احمر اور TRT کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فخرالدین آلتون

2122347
ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ان کے جائز مقصد کی حمایت کرتے ہیں، ڈائریکٹر اطلاعات

صدارتی محکمہ اطلاعات ڈائریکٹر فخرالدین آلتون نے کہا ہے کہ" پوری دنیا میں تاریخ بھر کے دوران  انصاف اور امن کا دفاع کرنے والی ایک قوم کی حیثیت سے ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ان کے جائز مقصد کی حمایت کرتے ہیں۔"

آلتون نے استنبول کی گالاتا پورٹ پارسل پوسٹ آفس میں میں صدارتی محکمہ اطلاعات  کے زیر اہتمام "صد سالہ آثارِ قدیمہ: ہلال احمر اسیروں کے مکتوب  نمائش"  کا دورہ کیا۔

آلتون نے  یہاں پر  بیان  دیتے ہوئے کہا کہ: "ہم نے اس  نمائش میں اپنے فوجیوں کے خطوط اور تصاویر کے لیے بھی ایک خاص کارنر تشکیل دیا ہے جو فلسطین کے محاذ پر (پہلی جنگ عظیم میں) پکڑے گئے تھے۔ یہ تصاویر اور شبیہیں ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ فلسطین ہماری تاریخ کا ایک ناقابل تسخیر  حصہ ہے۔ ایک قوم کے طور پر جس نے پوری تاریخ میں پوری دنیا میں انصاف اور امن کا دفاع کیا ہے۔ "آج بھی  فلسطین ہمارا حصہ ہے، ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے جائز دعوے کی حمایت کرتے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش  صحیح اور غلط کی جدوجہد میں ہم کہاں کھڑے ہیں کا مظاہرہ کرنے کے لیے انتہائی  اہم ہے،  میں ایک  سو سال تک قیدیوں کے 25 ہزار خطوط کو محفوظ کرنے پر ترک ہلال احمر اور TRT کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں