ترکیہ میں بیروزگاری کی شرح میں کمی

ترکیہ میں بیروزگاری کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے 2023 میں 1 پوائنٹ کم ہو کر 9.4 فیصد  رہ گئی  ہے  جو گزشتہ 10 سالوں میں اپنی کم ترین سطح  ہے

2119861
ترکیہ میں بیروزگاری کی شرح  میں کمی

ترکیہ میں بیروزگاری کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے 2023 میں 1 پوائنٹ کم ہو کر 9.4 فیصد  رہ گئی  ہے  جو گزشتہ 10 سالوں میں اپنی کم ترین سطح  ہے ۔

ترکیہ کے شماریاتی ادارے (TUIK) نے 2023 کے لیے لیبر فورس کے اعدادوشمار  پیش کیے ہیں ۔

اس کے مطابق 2023 میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے بے روزگار افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 318 ہزار افراد کی کمی واقع ہوئی اور یہ تعداد 3 لاکھ 264 ہزار اور  بے روزگاری کی شرح 1 پوائنٹ کم ہوکر 9.4 فیصد رہ گئی ہے۔

گزشتہ سال کے مقابلے 2023 میں ملازمت کرنے والے افراد کی تعداد میں 880 ہزار افراد کا اضافہ ہوا، جو 31 ملین 632 ہزار افراد  اور روزگار کی شرح 0.8 پوائنٹس کے اضافے سے 48.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں