شمالی عراق میں نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی

MİT کے انٹیلی جنس نیٹ ورک کے  مطابق روژدہ  بلن عراق/سلیمانیہ کے دیہی علاقوں میں ایرانی سرحد پر واقع پینجروین   میں موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی جس پر  آپریشن کے لیے بٹن دبایا گیا

2117348
شمالی عراق میں نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کی  دہشت گردوں کے خلاف کاروائی

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) نے عراق کے سلیمانیہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے نام نہاد رہنماؤں میں سے ایک روژدہ  بلن کو  غیر  فعال  کر دیا ہے ۔

MİT کے انٹیلی جنس نیٹ ورک کے  مطابق روژدہ  بلن عراق/سلیمانیہ کے دیہی علاقوں میں ایرانی سرحد پر واقع پینجروین   میں موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی جس پر  آپریشن کے لیے بٹن دبایا گیا۔

روژدہ  بلن کو عراق/سلیمانیہ کے دیہی علاقوں میں سپاٹ آپریشن کے ذریعے غیر فعال  کر دیا گیا۔

اطلاع کے مطابق روژدہ  بلن نے دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی کی حوصلہ افزائی کی، نظریاتی پروپیگنڈے کے ساتھ ان کے ساتھ جوڑ توڑ کی، اور ترکیہ میں نوجوانوں کی تنظیم کے اراکین کو کارروائی کے لیے ہدایات دیں۔



متعللقہ خبریں