غزہ تنازعے کا حل ترکیہ کے بغیر مشکل ہے: امریکی سفیر

امریکی سفیر نے کہا کہ ترکیہ اس سلسلے میں ایک ضامن ملک  کے طور پر خطے میں پائیدار امن کی بحالی کےلیے دیگر اتحادی ممالک سے رابطے کا خواہاں بھی ہےکیونکہ ہمارے خیال میں  ترکیہ کے بغیر اسرائیل۔فلسطین تنازعے کا حل مشکل ہوگا

2115684
غزہ  تنازعے کا حل ترکیہ کے بغیر مشکل ہے: امریکی سفیر

انقرہ میں متعین امریکی سفیر جیف فلیک نے کہا ہے کہ  غزہ کے تنازعے کا حل ترکیہ کے بغیر مشکل ہوگا۔

 ایم ایس این بی سی  کے ایک پروگرام سے گفتگو  کے دوران جیف فلیک نے   ترک۔امریکہ تعلقات،روس ۔یوکرین جنگ میں اس کے کردار اور غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اس کے موقف پر غور کیا ۔

 امریکی سفیر نے کہا کہ ترکیہ کے شمال یعنی یوکرین اور جنوب میں واقع غزہ میں جنگ جاری ہے،ترکیہ کا محل وقوع عن وسط میں ہے،97 فیصد مسلم آبادی کے حامل ملک کا  فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی ایک حقیقت ہے  جس کی وجہ سے وہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی کھلی مذمت کر رہا ہے،ترکیہ اس سلسلے میں ایک ضامن ملک  کے طور پر اور خطے میں پائیدار امن کی بحالی کےلیے دیگر اتحادی ممالک سے رابطے کا خواہاں بھی ہے  جس کےلیے امریکہ بھی سنجیدہ نظر آتا ہے کیونکہ ہمارے خیال میں  ترکیہ کے بغیر اسرائیل۔فلسطین تنازعے کا حل مشکل ہوگا۔

 فلیک نے مزید کہا کہ  ہم یوکرین کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہیں،ترک ڈرونز کا اس جنگ میں استعمال روس کے ساتھ جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں