ترکیہ سے عراق کا ایک اہم دورہ

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ خاقان فیدان، وزیر دفاع یاشار گلیر اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن آج عراق کے دارالحکومت بغداد کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں: وزارت خارجہ

2115136
ترکیہ سے عراق کا ایک اہم دورہ

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ خاقان فیدان، وزیر دفاع یاشار گلیر اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن سکیورٹی مذاکرات کے لئے آج عراق کے دارالحکومت بغداد کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دورے کے دوران  فیدان عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کی میزبانی میں متوقع اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس، ترکیہ اور عراق کے درمیان سلامتی کے موضوع پر جاری مذاکرات کی ایک کڑی ہے۔

فیدان کے وفد میں وزیر دفاع 'گلیر'، خفیہ ایجنسی کے سربراہ 'قالن' اور نائب وزیر داخلہ منیر قرال اولو شامل ہیں۔

توقع ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، سکیورٹی اور عسکری تعاون کے شعبوں سمیت دو طرفہ ایجنڈے کے متعدد موضوعات پر جامع بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں