ترک ہلال احمر کا ساتواں بحری جہاز 2 ہزار 737 ٹن انسانی امدادی سامان لے کر مصر پہنچ گیا

ترک ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ کے جنگ زدہ عوام کے لیے اپنی امداد کری رکھے ہوئے اس  امدادی کاروائیوں کے دائرہ کار میں اب   7 واں جہاز  روانہ کیا ہے

2113414
ترک ہلال احمر کا ساتواں بحری جہاز 2 ہزار 737 ٹن انسانی امدادی سامان لے کر مصر پہنچ گیا

ترک ہلال احمر کا ساتواں بحری جہاز 2 ہزار 737 ٹن انسانی امدادی سامان لے کر مصر پہنچ گیاہے۔

ترک ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ کے جنگ زدہ عوام کے لیے اپنی امداد کری رکھے ہوئے اس  امدادی کاروائیوں کے دائرہ کار میں اب   7 واں جہاز  روانہ کیا ہے جو کہ سب سے بڑا بحری جہاز ہے یہ بحری جہاز   مصر کی العریش بندرگاہ پرلنگر انداز ہوا ہے۔

اس  جہاز سے  سامان کی ترسیل کے لیے ٹرکوں پر لوڈنگ کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔

ملک میں ترک ہلال احمر کے ماہر عملے کی رہنمائی سے لدے ہوئے ٹرک رفح بارڈر گیٹ سے غزہ میں داخل ہوں گے۔

جہاز میں 2,737 ٹن کا سامان ہے، جس میں کھانے کے پارسل ہیں جن میں تیار کھانا، پانی، کھانے کے پیکجز، آٹا، کپڑے، حفظان صحت، پناہ گاہ کا سامان جیسے خیمے، سونے کے تھیلے، کمبل، طبی سامان اور بچوں کا سامان شامل ہے۔

ترک ہلال احمر، امدادی ٹرکوں کو  تیزی سے علاقے  پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہےاور اس سلسلے میں مصری ہلال احمر اور فلسطینی ہلال احمر کے ساتھ مل کر کام  کررہا ہے۔

ترک ہلال احمر غزہ کے اندر فوڈ پیکجز کی تقسیم کے علاوہ غزہ کے رفح علاقے میں گشتی  کچن چلا کر روزانہ 5 ہزار افراد کو گرم کھانا فراہم کر رہا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں