غزہ کو سب سے زیادہ انسانی امداد بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں ترکیہ تیسرے نمبر پر

ترکیہ، متحدہ عرب اور سعودی عرب کےہمراہ  اسرائیلی حملوں کی زد میں ہونے والی غزہ کی پٹی کو سب سے زیادہ انسانی امداد بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے

2111902
غزہ کو سب سے زیادہ انسانی امداد بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں ترکیہ تیسرے نمبر پر

ترکیہ،  جو اسرائیلی حملوں اور قبضے کی زد میں  ہونے والے غزہ تک سب سے زیادہ امداد پہنچانے والا تیسرا ملک  ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع سے منسلک کو حکومتی رابطہ  دفتر  کی ویب  سائٹ پر شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، ترکیہ، متحدہ عرب اور سعودی عرب کےہمراہ  اسرائیلی حملوں کی زد میں ہونے والی غزہ کی پٹی کو سب سے زیادہ انسانی امداد بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے۔

غزہ کی پٹی  کو   جہاں اسرائیل بہت کم مقدار میں انسانی امداد کی اجازت دیتا ہے  کو سب سے زیادہ  متحدہ عرب امارات نے اس  کے بعد سعودی عرب  نے اور تیسرے نمبر پر ترکیہ نے  امدادی سامان بھیجا ہے۔ اس  کے بعد کویت کا نمبر ہے۔

اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی 74 ایمبولینسوں میں سے 7 کو ترکیہ نے عطیہ کیا  ہے جب کہ ترکیہ، مصر اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے 724 رفقاء کے ہمراہ غزہ کی پٹی سے 3,201 مریضوں اور زخمیوں کا انخلا کیا گیا  ہے۔

اس تناظر میں، اپنا علاج جاری نہ رکھ سکنے والے  مریضوں اور زخمیوں کے لیے ترکیہ نے  8 انخلاء آپریشن  سر انجام دیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں