ترکیہ: ابراہیم قالن سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے

قالن، واشنگٹن میں سی آئی اے کے سربراہ ولیئم برنس کے ساتھ ملاقات کریں گے

2110946
ترکیہ: ابراہیم قالن سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے

ترکیہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

اپنی مصروفیات کے دوران قالن، واشنگٹن میں سی آئی اے کے سربراہ ولیئم برنس کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وہ، وائٹ ہاوس، کانگریس اور وزارت خارجہ میں بھی ملاقاتیں کریں گے۔ مذاکرات میں ان کے ایجنڈے میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ  پی کے کے، فیتو اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کے موضوعات بھی شامل ہیں۔

ابراہیم قالن عراق اور شام کے ساتھ ساتھ غزّہ میں جنگ بندی اور فائر بندی مذاکرات کے بارے میں بھی مذاکرات کریں گے۔ علاوہ ازیں روس ۔ یوکرین جنگ اور قاقیشیا  کے موضوع پر بھی بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں