وزیر خارجہ حقان  فیدان کے برازیل میں دو طرفہ مذاکرات

وزیر خارجہ حقان  فیدان جو  برازیل میں G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں  نے  اپنے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں

2106431
وزیر خارجہ حقان  فیدان  کے برازیل میں دو طرفہ مذاکرات
disisleri bakani alicia barcena-hakan fidan.jpg
fransa avrupa ve dışişleri bakani stephane sejourne-fidan.jpg
suudi arabistan disisleri bakani faisal bin farhan-fidan.jpg
brezilya disisleri bakani mauro vieira-fidan.jpg
afrika uluslararasi iliskiler ve isbirligi bakani naledi pandor-lavrov.jpg

وزیر خارجہ حقان  فیدان جو  برازیل میں G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں  نے  اپنے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ فیدان نے ریو ڈی جنیرو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں اعلیٰ سطحی دوروں کی منصوبہ بندی آئندہ مدت کے لیے کی گئی اور دوطرفہ اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ  فیدان نے اپنے ہم منصب کو آگاہ کیا کہ وہ تمام فریقین کی شراکت سے یوکرائنی جنگ کا سفارتی حل تلاش کرنے کی امید رکھتے ہیں اور ترکیہ علاقائی استحکام اور خوشحالی کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

دونوں وزراء نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال اور اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ فیدان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی۔

اجلاس میں غزہ میں ہنگامی جنگ بندی اور دو ریاستی حل کے لیے علاقائی ممالک جو اقدامات اٹھا سکتے ہیں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس تناظر میں وزیر  خارجہ فیدان نے اپنے ہم منصب کو آگاہ کیا کہ یکم تا3 مارچ کو ہونے والے انطالیہ ڈپلومیٹک فورم (ADF) میں منعقد ہونے والا "غزہ پینل" ایک اہم موقع ہوگا۔

ملاقات میں دوطرفہ اور اقتصادی تعلقات اور دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر  خارجہ فیدان نے فرانس کے وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور سٹیفن سیجورن سے بھی ملاقات کی۔

فدان کی سیجورن سے ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح کے دورے کے شیڈول، علاقائی مسائل اور ترکی یورپی یونین (EU) تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیدان نے  اس موقع پر کہا کہ غزہ کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ  عالمی برادری کے لیے اس مسئلے پر اتحاد کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرین کی جنگ کو اس ملک کی علاقائی سالمیت اور سیاسی اتحاد کے فریم ورک کے اندر حل کیا جانا چاہئے، فیدان نے کہا کہ ترکیہ کی یورپی یونین کی رکنیت کے عمل کو دوسرے امیدوار ممالک سے الگ رکھنا ایک اسٹریٹجک غلطی ہوگی۔

 



متعللقہ خبریں