ترکیہ سے نکالے جانے والے پیٹرول کی یومیہ مقدار 35 ہزار بیرل سے تجاوز کر چکی ہے، صدر ایردوان

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین اور صدر ترکیہ رجب طیب ایردوان نے زونگول دک میں کان کنوں کی یادگار پر منعقدہ ریلی سے خطاب کیا

2100526
ترکیہ سے نکالے جانے والے پیٹرول کی یومیہ مقدار 35 ہزار بیرل سے تجاوز کر چکی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ گبار میں تیل کے کنوؤں کی یومیہ پیداوار آج تک 35 ہزار بیرل سے تجاوز کر چکی ہے اور وہ 2024 کے آخر تک اس تعداد کو ایک لاکھ  بیرل تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین اور صدر ترکیہ رجب طیب ایردوان نے زونگول دک میں کان کنوں کی یادگار پر منعقدہ ریلی سے خطاب کیا۔

بحیرہ اسود میں دریافت ہونے والی قدرتی گیس کے  25 کیوبک میٹر کو ، رہائش گاہوں میں باورچی خانے اور پانی کو گرم کرنے کے لیے11 ماہ کے لیے مفت فراہم کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے ، ایردوان نے کہا کہ انہوں نے اس سہولت کو 11 اپریل تک بڑھا دیا ہے۔

ایردوان نے کہا کہ تیل کی  تلاش اور ڈرلنگ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ توانائی میں مکمل آزادی حاصل کرنا ان کا سب سے اہم ہدف ہے، ایردوان نے کہا:"ہم ایسے اقدامات پر عمل درآمد کر رہے ہیں جو عزم اور حوصلے کے ساتھ ترکیہ کی توانائی کے تحفظ کی ضمانت دیں گے۔"

بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کی دریافت کے بعد شرناک گبار میں اعلیٰ مقدار اور معیار میں تیل دریافت کیے جانے کی یاد دہانی کرانے والے  ایردوان نے کہا:آج تک گبار میں ہمارے تیل کے کنویں کی یومیہ پیداوار 35 ہزار بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔ مزید یہ کہ یہ تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ "ہم 2024 کے آخر تک گبار میں تیل کی یومیہ پیداوار کی مقدار کو 100 ہزار بیرل تک بڑھانا چاہتے ہیں۔"

صدر نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں تیل، کان کنی اور قدرتی گیس دونوں شعبوں میں ہماری قوم کو نئی خوشخبری سنائی جائے گی۔"

 



متعللقہ خبریں